Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 27 لاکھ 50 ہزار ہوگئی

شائع 24 اپريل 2020 02:29pm

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ ستائیس لاکھ پچاس ہزار سے زائد افراد مہلک مرض میں مبتلا ہوچکے، ہلاکتیں ایک لاکھ بانوے ہزار سےتجاوز کر گئیں۔

امریکا کی صورتحال سب سے خراب۔ آٹھ لاکھ چھیاسی ہزار افراد متاثر۔ ہلاکتیں پچاس ہزار دوسو سے بھی زائد ہوگئیں۔

اٹلی میں پچیس ہزار پانچ سو اننچاس، اسپین میں آج بھی تین سو سڑسٹھ افراد ہلاک، تعداد بائیس ہزار پانچ سو چوبیس ہوگئی، فرانس میں اکیس ہزار آٹھ سو چھپن اور برطانیہ میں اٹھارہ ہزار سات سو اڑتیس افراد ہلاک ہوچکے، چوبیس گھنٹوں کے دوران بیلجیم میں مزید ایک سو نواسی، ہالینڈ میں ایک سو بارہ، ایران میں تیرانوے جبکہ سعودی عرب میں آج بھی چھ اموات ہوگئیں۔